ظہیرآباد کی عوام سے کانگریس قائد محمد ارشد علی کی اپیل ، 24 جولائی آخری تاریخ
ظہیرآباد ۔ 11 جولائی ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر بلاک کانگریس پارٹی سینئر قائد سابق نمائندہ سرپنچ محمد ارشد علی نے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے تمام ووٹرز سے اپیل کی کہ SIR ووٹر لسٹ میں درج اپنے ناموں کی شمولیت میں تیزی پیدا کریں آخری تاریخ 24 جولائی سے قبل تمام فارمس اپنے اپنے متعلقہ بی ایل اوز کے حوالے کریں تاکہ انتخابی فہرست میں تمام اقلیتوں کے ناموں کی برقراری یقینی ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ظہیرآباد کے ووٹرز نے SIR 2002 میں موجود اپنے ناموں کی 2025 کی ووٹر لسٹ سے میپنگ نہ کروائی یا اس میں لاپرواہی برتی تو ان کے نام انتخابی فہرست سے خارج کیے جا سکتے ہیں۔ فارم کی تصدیق سے سنگاریڈی ضلع، جس میں ظہیرآباد بھی شامل ہے اب تک صرف 50 فیصد میپنگ مکمل ہوئی ہے جبکہ 50 فیصد کام ابھی مکمل نہیں ہوا ہے۔ محمد ارشد علی نے ظہیرآباد کے تمام اہل ووٹرز کو مکمل فارمس جلد از جلد خانہ پُری کرتے ہوئے اسے بی ایل اوز کے پاس مقررہ وقت میں جمع کرنے کا مشورہ دیا ، انھوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے تمام بلدی وارڈس اور دیہی سطح پر کانگریس پارٹی کارکنوں کی جانب سے ہیلپ لائن ڈیسک موجود ہے ۔ اپنے ووٹرز کارڈس کے ہمراہ SIR فارمس کی صحیح ناموں کی تصدیق کے ساتھ تحریر کریں یا بی ایل اوز (BLOs) اور دیگر متعلقہ عہدیداروں سے رابطہ کریں جو گھر گھر جا کر تفصیلات جمع کررہے ہیں ۔ اگر بی ایل اوز ابھی تک آپ کے گھر نہیں پہنچے ہیں تو خود اپنے وارڈ کے بی ایل او سے رابطہ کر کے اپنے ناموں کے فارمس حاصل کریں۔ ووٹرز اپنے وارڈ کے بوتھ لیول ایجنٹس (BLAs) کی خدمات سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔