ایک بھی ووٹ ضائع ہونے سے بچانے پر زور ، تنظیم آواز کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( پریس نوٹ) ۔ آج تنظیم آواز حیدرآباد ساؤتھ کمیٹی کے زیر اہتمام عالم خوند میری بھون سنتوش نگرمیں یس آئی آرکے تعلق سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت جناب عبدالستار سٹی سیکرٹری آواز نے کی اور مہمان خصوصی جناب محمد عباس ریاستی سکریٹری شرکت کر کے مخاطب کیا اور تلنگانہ عوام سے اسپیشل انٹنسیو ریویژن سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ ایس آئی آر کے ذریعہ تمام افراد اپنے اپنے ووٹنگ میپنگ کرلیں۔ احتیاطی تدابیر تیار کر لیں بی ایل او، بی ایل اے اگر گھروں پہ آنے پر تسلی بخش جواب دیں جلد بازی میں برہمی یا غصہ کرتے ہوئے اپنا ووٹ ضائع نہ کریں اور عہدے دار تمام شہریوں سے خلوص اور محبت کے ساتھ سوالات کرتے ہوئے فارم پر کریں ایک فرد کے لیے تمام ڈاکومنٹس مہیا کرنے کا دباؤ نہ ڈالیں ایک شخص کے لیے ایک ہی ڈاکومنٹ، پاسپورٹ، ووٹر کارڈ، آدھار کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اس طرح کی کوئی ایک بھی کافی ہے۔ بیرونی ملکوں روزگاری کے لیے جانے والے اشخاص کے لیے آؤ بیٹا الیکشن کمیشن آن لائن کے ذریعے فارم پر کرانے کی سہولتیں فراہم کریں اور وقت مہیا کریں خاص طور سے پرانے شہر میں معلومات یا ایس آئی آر کے تعلق سے فارم پر کرنا دشواری ہو تو عہد دار انسانیت سے اور ہمدردی سے اور جلد بازی کے بغیر تسلی سے کام لیں۔ مستحق افراد کا یہ ووٹ بھی منسوخ نہ ہو۔ یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ عہدے داروں کو تاکید کریں۔ ابھی سے 25 تاریخ تک انے والے بی ایل او کے لیے تمام ڈاکومنٹس تیار کر لیں باشعور کرنے کے لیے اپنے بستیوں میں عوام کو جمع کر کے اجلاسس منعقد کریں۔اجلاس میں صدر تنظیم محمد محبوب علی، کارگزار صدر محمد کلیم الدین، سید افتخار الدین حافظ، غلام نصیر اور کئی خواتین حضرات نے شرکت کی۔