حیدرآباد۔ بنجارہ ہلز میں ایل پی جی گیاس سلینڈر پھٹ پڑنے سے ایک مکان میں آگ لگ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ بنجارہ ہلز روڈ نمبر 11 امبیڈکر نگر میں واقع مکان میں آج صبح گیاس کے اخراج سے دھماکہ ہوا جس کے باعث مکان میں مہیب آگ لگ گئی۔ رہائشی علاقہ میں آگ لگنے کے نتیجہ میں مقامی افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور پولیس بنجارہ ہلز کی ایک ٹیم نے وہاں پہنچ کر فائر انجن عملے کو طلب کرلیا۔ تقریباً تین گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس حادثہ کے وقت مکان میں کوئی موجود نہیں تھے جس کے سبب ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔