حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی نے کل اعلان کیا کہ ایم بی اے اور ایم سی اے فاصلاتی تعلیم کورسیس میں داخلوں کے لیے انٹرنس ٹسٹ میں شرکت کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 8 نومبر ہے ۔ عہدیداروں کے مطابق یہ کورسیس تعلیمی سال 2024-25 کے لیے پروفیسر جی رام ریڈی سنٹر فار ڈسٹینس ایجوکیشن کی جانب سے پیش کئے جارہے ہیں ۔ یہ کورسیس اے آئی سی ٹی ای کے منظورہ اور یو جی سی کے ڈسٹینس ایجوکیشن بیورو کے بھی منظورہ ہیں ۔ اس میں دلچسپی رکھنے والے ایسے امیدوار جو آئی سیٹ 2024 میں کوالیفائی نہیں ہوئے ہیں یا اس میں شرکت نہیں کی ہے لیکن فاصلاتی موڈ میں ایم بی اے اور ایم سی اے کورسیس کرنا چاہتے ہیں ۔ 8 نومبر سے قبل درخواست دے سکتے ہیں ۔ انٹرنس کی تاریخ 9 نومبر ہے ۔۔