تل ابیب: اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ سے وابستہ طبی کارکنوں کی بمباری میں ہلاکت کے تازہ واقعہ کے بارے میں اعلان کیا ہے کہ اس نے اس امر کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ طبی عملے کے ارکان اور ایمبولینس پر بمباری کیسے کی گئی۔یہ بات اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ گزشتہ روز اقوام متحدہ سمیت مختلف ممالک نے 15 طبی ارکان کی بمباری سے ہلاکت کے بارے میں سخت تشویش اور مذمت کا اظہار کیا تھا۔ جبکہ اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل ناداو سوشانی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ 23 مارچ کے روز اسرائیلی فائرنگ سے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا جو ایک ایمبولینس کی طرف بڑھ رہے تھے۔