این آئی ایف ٹرانسلیشن فیلوشپ کا اعلان

   

نئی دہلی: نیو انڈیا فاؤنڈیشن (این آئی ایف) نے 2024 میں دی جانے والی این آئی ایف ٹرانسلیشن فیلوشپس کے دوسرے دور کے لیے اردو سمیت 10 ہندوستانی زبانوں کے لیے مترجمین سے درخواستیں طلب کی ہیں۔اس فیلوشپ کا مقصد ہندوستانی زبانوں میں کیے گئے اہم نان فکشن کاموں کے انگریزی تراجم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ یہ فیلوشپ ہندوستان کی مختلف زبان اور ادبی علمی روایات کے ذریعے ملک کی تاریخ کو خوبصورت انداز میں پیش کرے گی۔ اس پہل کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے نیو انڈیا فاؤنڈیشن کے منیجنگ ٹرسٹی منیش سبھروال نے کہاکہ ٹرانسلیشن فیلوشپ ایک کوشش ہے کہ ہندوستانی زبانوں میں دستیاب ہندوستانی علوم کو انگریزی میں شائع کرکے قارئین کی بڑی تعداد تک پہنچایا جائے ۔ ہماری زبانوں میں بھرپور فکری روایات موجود ہیں جنہیں قارئین تک پہنچانا چاہیے اور ہم اس سمت میں کوششیں کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جن 10 ہندوستانی زبانوں کے لیے مترجمین سے تجاویز طلب کی جا رہی ہیں ان میں آسامی، بنگالی، گجراتی، ہندی، کنڑ، مراٹھی، ملیالم، اڑیہ، تامل اور اردو شامل ہیں۔ فیلوشپ کے شرکائکے انتخاب اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لیے ہر زبان میں ایک لینگوئج ایکسپرٹ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ اس کمیٹی میں ایک ممتاز ہندوستانی ادیب اور اسکالر کو بطورایکسپرٹ شامل کیا گیا ہے ۔ یہ فیلوشپ متن کے انتخاب، تراجم کے معیار اور مجموعی پروجیکٹ کی تجویز کی بنیاد پر دی جائے گی۔ 10 زبانوں میں سے کسی بھی زبان میں نان فکشن ماخذ متن کا انتخاب کیا جا سکتا ہے ،اگر یہ 1850 سے ہندوستانی تاریخ کے کسی بھی سماجی، اقتصادی وثقافتی پہلو پر روشنی ڈالتا ہے ۔ یہاں اسلوب کی کوئی پابندی نہیں ہے ۔
NIF ٹرانسلیشن فیلوشپ اپنے مشن کو 1947 کے بعد کے ہندوستان کے اپنے مشن کی توسیع کرتے ہوئے جدید ہندوستان کو شامل کررہی ہے ۔اس فیلوشپ کے لے ے درخواست کی ابتدائی تاریخ20 ستمبر 2023 ہے او ردرخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2023تجویز کی گئی ہے