این آر سی ریالی مقدمہ،14 مسلمانوں باعزت بری

   

بھینسہ۔ 9 اکتوبر (ایجنسیز) بھینسہ میں سال 2019 میں مسلمانوں کی جانب سے این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت میں ریالی نکالنے پر بھینسہ پولیس نے ازخود 14مسلمانوں کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جو بھینسہ جونیئر سیول کورٹ میں زیردوراں تھا جس کی عدالت میں پیروی محمد منیر احمد ایڈوکیٹ ، محمد امتیاز الحق ایڈوکیٹ ، محمد سعید احمد ایڈوکیٹ ، ڈبلیو بھیم راؤ ایڈوکیٹ نے کی۔ آج بھینسہ جوڈیشل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ نے ملزمین جن میں حافظ عبدالطیف، مفتی عبدالغنی قاسمی، فیض اللہ خان، محمد عبدالماجد، اعجاز احمد خان، محمد فاروق احمد صدیقی ، ایس کے قدیر ، مرزا ادریس بیگ، ایم اے لطیف، شیخ احد ساحل ، اظہر احمد خان ، محمد ابراہیم ، محمد عزیز احمد قریشی ، سید فیروز کو باعزت بری کردیا جس پر تمام نے مذکورہ ایڈوکیٹس کی جدوجہد کی ستائش کی فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اللہ کا تشکر ادا کیا۔