اپوزیشن پارٹی نے فینانس منسٹر سے استفسار کیاکہ پٹرول اور ڈیزل پر سے ایکسائز واپس لیں تاکہ ایک سطح پر اس کو لیاجاسکے جیسے 2014میں یوپی اے کے تحت کیاگیاتھا۔
نئی دہلی۔کانگریس پارٹی نے وزیر فینانس نرملا سیتا رامن کو پٹرول او رڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی کے اعلان پر عوام کو ”بے وقوف“ بنانے کا مورد الزام ٹہرایا اور کہاکہ لوگوں کو ”اعداد کی جادوگری“ کے نجائے راحت کی ضرورت ہے۔
کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہاکہ مذکورہ حکومت نے پٹرول پر 60دنوں میں 10روپئے ایکسائز ڈیوٹی بڑھائی اور اب اس کو 9.50روپئے پرکم کرتے ہوئے عوام کا ”مذاق“ بنارہی ہے۔
اپوزیشن پارٹی نے فینانس منسٹر سے استفسار کیاکہ پٹرول اور ڈیزل پر سے ایکسائز واپس لیں تاکہ ایک سطح پر اس کو لیاجاسکے جیسے 2014میں یوپی اے کے تحت کیاگیاتھا۔سراجیوالا نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہاکہ”محترم ایف ایم‘ 60دنوں میں 10روپئے کا اضافہ کیااو راب اس کو 9.50فی لیٹر پر کم کررہی ہیں۔ آپ نے ڈیزل پر10روپئے فی لیٹر تک کا اضافہ کیااوراب اس کو 7روپئے فی لیٹر کررہی ہیں۔
عوام کو بے وقوف بنانے بند کریں۔ ملک اعداد کی جادوگری نہیں کی ضرورت قوم کو نہیں ہے تاکہ لوگوں کو گمراہ کیاجاسکے‘ قوم کو جملوں کی ضرورت نہیں ہے۔ قوم چاہتی ہے کہ مئی2014کی سطح پر پٹرول اورڈیزل میں 9048فی لیٹر اور 6.56فی لیٹر تک کی قیمتیں واپس لائیں۔
لوگوں کو دھوکہ دینا بند کریں اور راحت پہنچائیں“۔ کانگریس نے لیڈر نے کہاکہ مئی2014میں پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی9.48فی لیٹر تھی۔ انہو ں نے کہاکہ ”اب بھی یہ 19.90بمقابلہ کانگریس کے دوران 9.48روپئے ہے“۔ ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کے متعلق انہوں نے کہاکہ ”اب بھی یہ 15.80بمقابلہ 3.56روپئے کانگریس کے دوران ہے“۔
سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہاکہ اصل کٹوتی تب ہوگی جب مرکز پٹرول او رڈیزل پر لگائے جانے والے سیس کو کم کرتا ہے جو ریاستوں کے ساتھ شیئر نہیں کیاجاتا ہے۔
راجستھان چیف منسٹر اشوک گہلوٹ نے دعوی کیاہے کہ مرکز کانگریس پارٹی کی عوامی شعو ر بیداری مہم کے دباؤ میں ایکسائز ڈیوٹی میں کمی لائی ہے جس پر حال ہی میں پیش ائے چنتن شیوار میں فیصلہ کیاگیاتھا۔ کانگریس وہپ برائے لوک سبھا مانکاکم ٹائیگور نے بھی فینانس منسٹر پر حملہ کیا اور انہیں ”مغرور“ او رپیسے والوں کا حمایتی میڈل کلاسس کا نہیں قراردیا۔