جدہ ۔22۔جون ( ایجنسیز ) جدہ، سلیمانیہ میں اینویرو سوپر لیگ‘وکٹ واریرز ٹرافی سیزن27 کا انعقاد عمل میں آیا ۔اس ٹورنمنٹ میںکل 20 ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ یونائیٹڈ فرینڈز کرکٹ کلب اورحیدرآباد ہاکس کے درمیان ہوا جو 15 اوور کا تھا۔کپتان محمد اطہر الحق (UFCC) تھے۔ حیدرآباد ہاکس نے ٹاس جیت کر بیاٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔جیت کیلئے نشانہ175نرز کا دیا گیا۔ یونائیٹڈ فرینڈز نے یہ نشانہ11.3اوورز میں حاصل کرلیا ۔ (سیف 17 گیندوں پر 61 رنز 8 چھکے 2 چوکے)‘عثمان کی بہترین آل راؤنڈر کارکردگی (27 گیندوں پر 55 رنز اور 3 اوورز 23 رنز 2 وکٹیں نے کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔سعودی عرب کے مختلف شہروں میں تارکین وطن کی جانب سے مختلف کھیلوں کو فروغ دیا جارہا ہے جن میں کرکٹ زیادہ مقبول ہے ۔