اینٹی سیپٹک ماسک

   

بہت سی خواتین اپنی جلد پر آئے دن نمودار ہونے والے دانوں سے چھٹکارا پانے کے طریقے پوچھتی نظر آتی ہیں۔انہیں سب سے زیادہ پریشانی چہرے پہ نکلنے والے دانوں سے ہوتی ہے جو تقریباً ہر مہینے نکل آتے ہیں اور کچھ دنوں کے بعد خود ہی ختم ہو جاتے ہیں۔یہ چکنی اور خشک جلد کی حامل خواتین کے چہرے پر زیادہ نکلتے ہیں۔ان دانوں میں بعض اوقات خارش ہوتی ہے اور اگر انہیں ناخن سے کھجا لیا جائے تو یہ چہرے پر نشان بھی چھوڑ دیتے ہیں۔ اکثر خواتین کو یہ دانے ہارمونل پیچیدگیوں کے باعث نکلتے ہیں۔اُس مسئلے پر متناسب غذا کے استعمال اور جسمانی ورزش کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ ان دانوں کے اثرات زائل کرنے کیلئے ہر مہینے اینٹی سیپٹک ماسک لگانا بے حد فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ ماسک بنانے کیلئے نیم کے چند تازہ پتے لیں اور اسے دھو کر پیس لیں۔اس پیسٹ میں ایک چائے کا چمچہ صندل پاؤڈر،عرق گلاب اور چٹکی بھر ہلدی ملا لیں۔ چہرے کی کلینزنگ کرنے کے بعد اس ماسک کو چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔چونکہ نیم اور ہلدی دونوں ہی قدرتی اینٹی سیپٹک ہیں اس لئے اس ماسک کا باقاعدگی سے استعمال دانے نکلنے کے عمل کو ختم کر دے گا اور چہرے پر وہ دانے والے داغ دھبے بھی صاف ہو جائیں گے اور اس ماسک میں شامل صندل و عرق گلاب آپ کی جلد کو قدرتی دلکشی بھی بخشیں گے۔