ایوان کا وقارملحوظ رکھنے اسپیکر کی اپیل

   

تقاریر میں مداخلت اور رننگ کامنٹری سے گریز کا مشورہ
حیدرآباد۔/20 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) اسپیکر قانون ساز اسمبلی جی پرساد کمار نے ارکان کو مشورہ دیا کہ وہ ایوان کا وقار ملحوظ رکھتے ہوئے اس کا تحفظ کریں تاکہ نئے ارکان کیلئے مثال قائم ہو۔ ایوان میں ریاست کی معاشی صورتحال پر وائیٹ پیپرکی پیشکشی اور مباحث کے آغاز سے قبل اسپیکر نے کہا کہ ایوان میں 57 ارکان پہلی مرتبہ منتخب ہوئے ہیں۔ تلنگانہ اسمبلی نئے اور پرانے ارکان کا ایک امتزاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ارکان کی تقاریر کے دوران مداخلت اور رننگ کامنٹری سے اچھی روایت قائم نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ایوان کا وقار نہ صرف ملحوظ رکھا جائے بلکہ اس کا تحفظ ہو تاکہ نئے ارکان سیکھ سکیں۔ بی آر ایس کے رکن ڈی ناگیندر نے کہا کہ برسراقتدار پارٹی کی جانب سے اشتعال انگیزی پر اپوزیشن ارکان جواب کیلئے مجبور ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کو عوامی مسائل پیش کرنے کیلئے مناسب وقت دینے کی درخواست کی۔ر