نئی دہلی: ہندوستان کے نجی شعبہ کے سرکردہ بینک ایچ ڈی ایف سی نے ہندوستان میں دیہی اور نیم شہری لوگوں کی بینکنگ ضروریات کو پورا کرنے کیلئیپرگتی بچت اکاؤنٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایچ ڈی ایف سی بینک کنٹری ہیڈ(پے منٹ،لائبلٹی پروڈکٹس، کنزیومر فنانس اور مارکیٹنگ) پیراگ راؤنے کہا کہ ایچ ڈی ایف سی اپنے پرگتی بچت اکاؤنٹ کے ذریعہ مالیاتی شمولیت اور زرعی بااختیار کاری کیلئے پرعزم ہے ۔