ایک اور سرکاری میڈیکل کالج کو منظوری

   

رائے پور ۔ نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) نے چھتیس گڑھ کے مہاسمُند میں سرکاری میڈیکل کالج کھولنے کی منظوری دے دی ہے ۔ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے موصولہ اطلاع کے مطابق اس تعلیمی سیشن سے 100 سیٹوں کے مہاسمند میڈیکل کالج میں داخلہ اور تعلیمی کام شروع ہو جائے گا۔ بھوپیش حکومت کی پہل پر ریاست میں تین نئے میڈیکل کالج میں گزشتہ سال جہاں کانکیر کو این ایم سی سے منظوری ملی تھی، وہیں اس بار مہاسمند کو بھی اپروول مل گیا۔ دو سال قبل ریاستی حکومت نے کانکیر، مہاسمند اور کوربا اضلاع میں نئے میڈیکل کالج کھولنے کی منظوری دی تھی۔ اس کے بعد تینوں اضلاع میں میڈیکل کالجوں کی تیاری شروع ہوگئی۔ پچھلے سال این ایم سی کے معائنے کے بعد کانکیر کو پہچان ملی تھی۔ اس بارمنظوری کی دوڑ میں مہاسمند اور کوربا میڈیکل کالج تھے ۔ تقریباً دو ماہ قبل این ایم سی نے دونوں کالج کا ایک ہی دن ورچوئل معائنہ کیا تھا۔ این ایم سی نے فی الحال کوربا میڈیکل کالج کو منظوری نہیں دی ہے ۔