حیدرآباد۔ 29 جولائی (سیاست نیوز) پی وی نرسمہا راؤ ایکسپریس وے کے قریب چلتی کار میں آگ لگنے سے سنسنی پھیل گئی۔ اس حادثہ کے دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید خطرہ کو ٹال دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی وی این آر ایکسپریس وے کے پلر نمبر 278 مہدی پٹنم کی سمت جانے والی سڑک پر ایک کار کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی۔ وہاں پر موجود راجندر نگر ٹریفک پولیس عملہ چوکس ہوگیا اور مقامی افراد کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ مصروف ترین سڑک پر حادثہ پیش آنے کے نتیجہ میں چند گھنٹوں کے لئے ٹریفک متاثر ہوگئی تھی۔ ب؍F