دہرادون: اتراکھنڈ کے دہرادون ضلع کے راجا والا میں واقع ‘دی انڈین پبلک اسکول میں جمعہ کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور سائبر سیکورٹی پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ دو گھنٹے کے ورکشاپ میں پنسلوانیا، امریکہ کے مقررین امیت رنجن کمار اور ممتا کمار نے طلباء کو مصنوعی ذہانت کے فوائد اور نقصانات پر روشنی ڈالی۔ وہ دو دہائیوں سے زیادہ کی مہارت کے ساتھ کارنیگی میلن یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور متعدد پیٹنٹ اور ایوارڈز کے ساتھ آج اس انڈسٹری کی اسٹار پرسنالٹی ہے۔