حیدرآبادیکم جنوری(یواین آئی) نئے سال کے موقع پر اے پی میں پیاز 15 روپئے کیلوفروخت کی گئی۔حالیہ بارش کے نتیجہ میں پیاز کی فصل کو نقصان پہنچا اور اس کی قیمت میں کافی اضافہ ہوگیا تھا۔حکومت اے پی،پیاز کو سستے داموں پر فروخت کرنے کی مساعی کررہی ہے ۔اسی مساعی کے حصہ کے طورپر آج تمام رعیتوبازاروں کے ذریعہ پیاز 15روپے فی کیلو کے حساب سے فروخت کی گئی۔اس مقصد کے لئے حکومت نے کڑپہ ضلع کے کسانوں سے بڑی تعداد میں پیاز کی خریداری کی۔حکومت نے خریدی گئی پیاز کو 15روپئے فی کیلو کے حساب سے ریاست کے 101رعیتو بازاروں میں فروخت کیا۔حکومت نے مصر اور ترکی سے پیاز درآمد کرنے کا فیصلہ کیا۔حکومت اے پی نے عوام کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا۔