اے پی ہائیکورٹ کیلئے 7 نئے ججس کی سفارش

   

حیدرآباد۔/20جولائی، ( سیاست نیوز) سپریم کورٹ کالجیم نے آندھرا پردیش ہائی کورٹ کیلئے 7 نئے ججس کی سفارش کی ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس این وی رمنا کی قیادت میں کالجیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے ناموں کی سفارش کا فیصلہ کیا گیا۔ تلگو ریاستوں کے ہائی کورٹس میں ججس کی تعداد میں کمی دور کرنے کیلئے یہ سفارش موثر ثابت ہوسکتی ہے۔ ہائی کورٹ کے ججس کے طور پر جن ناموں کی سفارش کی گئی ان میں اے وینکٹ رویندر بابو، پی رادھا کرشنا ساگر، بی شام سندر، یو سرینواس، وی لکشمی نرسمہا چکرورتی، ٹی ملکارجن راؤ اور بی وینکٹ رمنا شامل ہیں۔ر