بائیڈن نے اپنی 80 ویں سالگرہ منائی، بیوی کیساتھ رقص

   


صدارت کے دوران 80 ویں سال تک پہنچنے والے پہلے امریکی صدر

واشنگٹن : جوبائیڈن امریکی تاریخ میں پہلے صدر ہیں جو صدارت کے دوران ہی اپنی عمر کے 80 ویں سال تک پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر انہوں نے اپنی سالگرہ منانے کی کسی باقاعدہ تقریب کا اعلان تو نہیں کیا تاہم انہوں نے اپنی بیوی سے محبت کا ایک پیغام دیا اور بیوی کے ساتھ رقص کرنے کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اتوار کی سہ پہر ان کی اہلیہ جِل بائیڈن نے ٹویٹر پر ایک جذباتی پیغام پوسٹ کیا جس میں ان دونوں کی ایک ساتھ رقص کی تصاویر تھیں۔اس ٹویٹ کے علاوہ وائٹ ہاؤس نے صدر کی سالگرہ کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ بائیڈن اپنی سالگرہ کیسے منائیں گے یا وہ سالگرہ کی کوئی تقریب کریں گے بھی یا نہیں۔اپنی طرف سے خاتون اول نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ’’میں کسی اور کے ساتھ ڈانس نہیں کرنا چاہتی۔ سالگرہ مبارک ہو جو! میں تم سے پیار کرتی ہوں۔