بابا صدیقی قتل کیس میں مزید تین ملزمان گرفتار

   

ممبئی : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر بابا صدیقی کے قتل کیس میں پولیس نے مزید تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی گرفتاری چہارشنبہ کی شام پونے سے عمل میں آئی جس سے کیس میں گرفتار ملزمین کی کل تعداد 14 ہوگئی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ روپیش راجندر موہول (22)، کرن راہول سالوے (19) اور شیوم اروند کوہر (20) سبھی پونے کے رہنے والے ہیں۔ انہیں گرفتار کر کے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔