جموں : جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں موسلا دھار بارشوں اور بادل پھٹ جانے کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے سے کئی مکانات اور سرکاری عمارتوں کے علاوہ ایک پل کو پانی کے تیز بہاو نے اپنے ساتھ بہا کر لیا۔ ضلع ڈوڈہ کے کھارا گاوں میں درمیانی شب موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔انہوں نے بتایا کہ بارشوں کے ساتھ ہی اونچے پہاڑوں پر بادل پھٹنے کے باعث ندی نالوں میں اچانک طغیانی آئی جس وجہ سے پانی رہائشی علاقوں میں گھس آیا۔اُن کے مطابق ایک سرکاری مڈل اسکول کی عمارت، دو دکان، دو واٹر ملز اور ایک زیر تعمیر عمارت کے ساتھ ساتھ ایک پل کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔