باربی کیو ران

   

اجزا : بکرے کی ران دو سے ڈھائی کلو، نمک حسبِ ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا پانچ سے چھ کھانے کے چمچہ، لال مرچ پسی ہوئی چار کھانے کے چمچہ، گرم مسالہ پسا ہوا دو کھانے کے چمچہ، لیموں کا رس آدھی پیالی، دہی ایک پیالی، پپیتا پسا ہوا چار کھانے کے چمچہ، زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچہ، کوکنگ آئل حسبِ ضرورت۔
ترکیب : سب سے پہلے ران کو اچھی طرح صاف کر کے دھو لیں اور اس میں دونوں طرف گہرے کٹ لگا لیں۔دہی میں نمک، ادرک لہسن، لال مرچ، گرم مسالہ، زردے کا رنگ اور پپیتا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں ۔پھر اس میں چار سے چھ کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ملا لیں۔ران پر دونوں طرف پہلے لیموں کا رس اچھی طرح مل دیں اور اسے پندرہ سے بیس منٹ کیلئے رکھ دیں۔پھر ران پر دہی کا مکسچر اچھی طرح لگائیں اور اسے رات بھر یا تین سے چار گھنٹوں کیلئے فریج میں رکھ دیں۔فریج سے نکال کر ران کو دونوں طرف سے کانٹے سے گود لیں اور اسے دونوں طرف سے موٹی سیخوں میں پرو دیں۔اتنی دیر میں انگیٹھی میں کوئلے جلا لیں، اچھی طرح جلنے کے بعد جب کوئلوں کی آگ مدھم پڑنے لگے تو ران کو اس پر رکھ دیں۔ہلکی آنچ دونوں طرف سے اُلٹ پلٹ کرتے ہوئے ران کو مکمل پکنے تک سینک لیں۔سینکنے کے دوران ململ کے کپڑے کی چھوٹی سی پوٹلی لے کر اس سے ران پر کوکنگ آئل لگاتے جائیں۔احتیاط سے سیخوں کو انگیٹھی پر سے اْٹھائیں اور چٹنی، سلاد اور رائتے کے ساتھ گرم گرم باربی کیو ران انجوائے کریں۔