بارہ مولہ میں انکاؤنٹر:مقامی لشکر جنگجو ہلاک، اسلحہ وگولہ بارود ضبط

   

سرینگر: جموں وکشمیر کے شمالی ضلع بارہ مولہ کے بنر گاوں میں رات بھر جاری رہنے والے انکاؤنٹر میں لشکرطیبہ کا ایک مقامی جنگجو مارا گیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شمالی ضلع بارہ مولہ کے بنر علاقے میں جنگجوؤں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ہفتے کی شام اس علاقہ کو اپنے محاصرے میں لیکر اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کیلئے تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔خود کو سلامتی عملہ کے گھیرے میں پا کر جنگجووں نے اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اُنہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیاگیا۔