حیدرآباد: /18 ستمبر (سیاست نیوز) یاقوت پورہ باغ جہاں آراء میں جنونی عاشق کے ہاتھوں شدید زخمی ہونے والا 16 سالہ نوجوان عمر علی خان آج صبح زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ جمعرات کی شب حبیب محمد ساکن یاقوت پورہ نے اسی علاقہ کے ساکن حشمت علی خان اور ان کے بیٹے عمر علی خان پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں باپ کی برسرموقع موت واقع ہوگئی تھی اور بیٹا شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ مادناپیٹ پولیس نے بتایا کہ زخمی نوجوان آج صبح 10.30 بجے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس نے بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا جبکہ قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے خاطی کو کل رات ہی حراست میں لیکر تفتیش کا آغاز کیا گیا تھا ۔ یکطرفہ محبت کرنے والے جنونی عاشق 27 سالہ حبیب محمد نے لڑکی سے شادی کے انکار پر باپ اور بیٹے پر اپنے ساتھ لائی ہوئی تیز دھار چاقو سے حملہ کردیا تھا ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ باغ جہاں آراء میں سنسنی پھیل گئی تھی ۔ ب