بانسواڑہ ۔ 3 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسواڑہ میونسپل کے تیسرے وارڈ، کویہ گٹہ میں حکومتی فلاحی پالیسیوں کا عملی اظہار ہوا۔ تین نمبر وارڈ کونسلر ایم اے حکیم اور ٹیچر عمرانہ کی نگرانی میں ICDS بال واٹیکا آنگن واڑی کے بچوں میں نئے یونیفارم اور غذائیت سے بھرپور کھانا تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر کونسلر حکیم نے کہا کہ حکومت کا منصوبہ ہیکہ غریب کا بچہ بھی زیورِ تعلیم سے آراستہ ہو ،اور صحت مند رہے۔ آنگن واڑی مراکز کے ذریعہ روزانہ معیاری تعلیم اور متوازن غذا یقینی بنائی جا رہی ہے، انہوں نے والدین، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں سے اپیل کی کہ، وہ ICDS کی مفت سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اس تقریب میں فعال کارکن محمد اقبال محمد معین مقامی عوام اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے کونسلر حکیم اور حکومتی اقدامات کو سراہا۔