بانسواڑہ متنازعہ اراضی مسئلہ حل : تحصیلدار

   

بانسواڑہ : بانسواڑہ میں کئی دنوں سے سروے نمبر 93/12345 اراضی مسئلہ جس کو سرکاری اراضی بتاتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے قائدین کے احتجاج کے علاوہ کچھ لاعلم صحافیوں کی جانب سے جھوٹی خبروں کو شائع کرتے ہوئے عوام میں گمراہ اور غیرضروری افواہ پیدا کی جارہی تھی جس کی وجہ سے اراضی مالکین میں مشکلات بڑھتی جارہی تھی ، اس سلسلہ میں ریونیو عہدیداروں و میونسپل بانسواڑہ کے عہدیداروں نے اس مسئلہ کو حل کرنے کی تلاش میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی اور کئی دنوں بعد مسئلہ کی یکسوئی کرتے ہوئے اس کو حل کردیا ۔ سروے نمبر 93/12345 اراضی سرکاری نہیں بلکہ غلام محی الدین پٹہ دار کے نام 2 ایکڑ 20 گنٹہ سرکاری دستاویزات کے مطابق 1950 ء سے ریکارڈ میں تحریر ہے ۔ بانسواڑہ تحصیلدار گنگا دھر نے صحافیوں کو بتلاتے ہوئے کہا کہ ڈیویژن میںتمام اور ضلع کاماریڈی اسسٹنٹ ڈائرکٹر کی جانچ پڑتال اور بعد تحقیقات کے اراضی مسئلہ کا حل نکل آیا ۔ یہ اراضی سرکاری نہیں ہے لہذا اس کے حقدار اور مالکین غلام محی الدین کے وارث ہیں یہ ان کی ذاتی ملکیت ہے ۔