کوشامبی: اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے مختلف تھانہ علاقوںمیں منگل کی دیر شام آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ایک بچے سمیت 6افراد کی موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے دو افراد شدید طور سے جھلس گئے ۔ موصول اطلاع کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے ضلع کے پچھم شریرا علاقے کے کوری پور گاؤں باشندہ لکشمی (35)،سرائے عاقل تھانہ علاقے کے بھکاتن پورا باشندہ رام پرساد(50)، چرویتھانہ علاقے کے ودن دیوی، کاجو گاؤں باشندہ بسنت پاسی(45)، سٹئی گاؤں باشندہ 10سالہ بچے کے علاوہ لودھور گاؤں باشندہ دھرمیندر کی آسمانی بجلی گرنے سے موت ہوگئی۔