بدعنوان خاتون انجینئر ملازمت سے برطرف

   

بھوپال: مدھیہ پردیش پولیس ہاؤسنگ اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں کام کرنے والی کنٹریکٹ انچارج اسسٹنٹ انجینئر ہیما مینا کے احاطے پر لوک آیکت کی کارروائی میں آمدنی سے زیادہ اثاثے پائے جانے کا انکشاف ہونے کے بعد ان کی سروس ختم کردی گئی ہے ۔ کارپوریشن کی طرف سے کل جاری کردہ حکم نامے کے مطابق، محترمہ مینا کی سروس شرائط کے مطابق بداعمالی ظاہر ہونے کی وجہ سے کنٹریکٹ سروس کو فوری اثر سے ختم کر دیا گیا ہے ۔دو دن پہلے ، لوک آیکت کی کارروائی میں محترمہ مینا کے احاطے میں غیر متناسب اثاثے پائے گئے تھے ۔ ان کے احاطے سے منقولہ اور غیر منقولہ مواد برآمد ہونے کے بعد انکشاف ہوا کہ وہ اپنی آمدنی کے ذرائع سے کہیں زیادہ پرتعیش طرز زندگی گزار رہی تھیں۔ کانگریس نے بھی اس معاملے کو لے کر حکومت کو گھیرا تھا۔