برازیل میں کورونا سے 3.21لاکھ افراد فوت

   

برازیلیا : عالمی وبا کورونا وائرس سے شدید دوچار برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے ریکارڈ 3,869افراد کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد 3,21,515 ہو گئی ہے ۔ برازیل کی وزارت صحت نے چہارشنبہ کی دیر رات یہ اطلا ع فراہم کی ۔ اس عرصے کے دوران برازیل میں کورونا کے 90,638 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1,27,48,747 ہوگئی ہے ۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں برازیل امریکہ اور ہندوستان کے بعد تیسرے نمبر پر ہے ، جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد کے معاملے میں برازیل امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔