لندن : برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے حکومت کے لیے 6 اہداف مقرر کر دییبرطانیہ کے وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے حکومتی پیش رفت کے تعین کے لیے چھ اہداف مقرر کر دیے۔انگلینڈ میں 15 لاکھ نئے گھر تعمیر اور کم از کم 150 بڑے اقتصادی منصوبوں کی تیزی سی اجازت دی جائے گی۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں نیشنل ہیلتھ سروس کے مریض علاج کے لیے 18 ہفتوں سے زیادہ انتظار نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شاہراو?ں کو محفوظ بنانے کے لیے انگلینڈ اور ویلز میں 13 ہزار اضافی پولیس افسران، پی سی ایس اوز اور اسپیشل کانسٹیبل بھرتی کیے جائیں گے۔