لندن : برطانوی حکومت نے چاقو کی آن لائن فروخت کے لیے سخت اقدمات متعارف کرانیکا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق آن لائن کمپنیوں کو چاقو خریدنے والے کی اچھی طرح سے شناخت چیک کرنا ہوگی۔رپورٹ کے مطابق آن لائن چاقو فروخت کرنے والوں کو خریدار کی شناختی دستاویز، پاسپورٹ وغیرہ چیک کرنا ہوگا۔ خریدار کو عمر کے ثبوت کے لییلائیو ویڈیو بھی ریکارڈ کرانا ہوگی۔رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے یہ فیصلہ گزشتہ سال جولائی میں ساؤتھ پورٹ میں ہوئی واردات کے بعد کیا ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ساؤتھ پورٹ میں 3 بچیوں کے 17 سال کے قاتل نے آن لائن چاقو خریدا تھا۔برطانوی وزیر اعظم سرکیئر اسٹارمرکا کہنا ہیکہ بچوں کی مہلک ہتھیاروں تک باآسانی رسائی حیران کن ہے۔ 2 کلک کرکے آن لائن چاقو خریدنیکا سلسلہ جاری نہیں رہ سکتا۔