برطانیہ میں بھی غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن

   

لندن : برطانیہ میں بھی امریکہ کی طرح غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، ہزاروں افراد کو روزانہ کی بنیاد پر حراست میں لیا جارہا ہے ۔غیر قانونی مہاجرین نے گرفتاری سے بچنے کے لیے جدوجہد شروع کردی ہے ۔رپورٹس کے مطابق ہوم آفس نے ان غیر قانونی مہاجرین کو گرفتار کرنے کیلئے امیگریشن انفورسمنٹ قائم کر دی ہے جس میں تقریباً ایک ہزار افراد کو بھرتی کیا گیا ہے ۔ باربر شاپ ورکشاپ ریسٹورنٹ بسوں کے اڈے ٹیکسی اسٹینڈ کے علاوہ دیگر مقامات پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ برطانیہ میں غیر قانونی مہاجرین کی تعداد میں اس وقت اضافہ ہونا شروع ہو گیا جب لیبر کی حکومت قائم ہوئی۔ غیر قانونی مہاجرین کو کو یہ یقین تھا کہ لیبر حکومت کی جانب سے انہیں ریلیف دیا جائے گا۔یو کے سے ہر ہفتہ 500 کے قریب غیر قانونی مہاجرین کو بے دخل کیا جارہا ہے ، 2023 میں تقریباً 26 ہزار غیر قانونی مہاجرین کو ان کے ممالک میں بھجوایا گیا تھا۔