برٹش ائرویز کے طیارہ میں مسافر نے غلاظت کردی

   

لندن : برطانیہ میں لندن کے ہیتھرو ائرپورٹ پر نائیجیریا جانے والا ایک مسافر نے طیارہ کی راہداری ہی میں ضرورت سے فارغ ہوگیا اور اپنی غلاظت کو اس نے خود پر مل لیا اور راہداری کو بھی گندا کردیا ۔ اس حرکت پر مسافرین اور عملہ کے ارکان حیرت زدہ رہ گئے اور انہوں نے ایمرجنسی عملہ کو طلب کرتے ہوئے اسے طیارہ سے اتاردیا ۔ طیارہ کی صفائی کیلئے مسافرین کو دوسرے طیارہ سے نائیجیریا روانہ کیا گیا ۔