ماسکو : روس کی وزارت خارجہ نے واضح کردیا ہے کہ برکس تنظیم نہ تو کبھی فوجی اتحاد تھا، نہ اب ہے اور نہ ہی کبھی فوجی اتحاد بنے گا۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق برکس اتحاد کے اہم ترین مقاصد میں سے ایک شفاف اور کثیرالجہتی عالمی اقتصادی نظام بنانا ہے۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق برکس انٹرنیشنل تنظیم بھی نہیں ہے اور نہ ہی یہ انضمام کرنے والا اسٹرکچر ہے۔روسی حکام کے مطابق برکس بین الریاستی تنظیم ہے جس کے تمام شرکا مساوی حیثیت رکھتے ہیں اور اسٹریٹیجک پارٹنر ہیں۔