بس شیلٹر کے قریب نوجوان نے 16 سالہ لڑکی کو چاقو مار دیا

   

چینائی : ٹاملناڈو میں ریاستی دارالحکومت کے جنوبی مضافاتی علاقے میداواکم میں ایک بس شیلٹر میں ایک 16 سالہ لڑکی کو اس کے جاننے والے نوجوان نے چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوان جس کی شناخت وسنت کے نام سے ہوئی ہے، موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ متاثرہ جسے شدید چوٹیں آئی ہیں اور لڑکی کو کرومپیٹ کے سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد چنئی کے اسٹینلے میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے۔ پیرومباکم کی رہنے والی لڑکی ونڈالور میں اپنے کالج جانے کیلئے میداواکم بس شیلٹر میں انتظار کر رہی تھی۔ اس کے دوست کا جاننے والا ایک نوجوان اسے بس اسٹینڈ کے قریب ایک ویران جگہ پر لے گیا اور اسے شادی کی پیشکش کی۔