بشنوئی گینگ کی دھمکیوں کے باوجود سلمان کام پر واپس

   

ممبئی : بالی ووڈ اداکار سلمان خان، این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل کے بعد سے سرخیوں میں ہیں۔ اب بابا صدیقی کی موت کے 6 دن بعد اداکار کو پھر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ دھمکی آمیز پیغام بھیجنے والا شخص خود کو لارنس گینگ کا رکن ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے۔ تاہم مسلسل دھمکیوں کے باوجود ’’دبنگ ‘‘خان نے اپنے پیشہ ورانہ وعدوں کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دراصل کافی عرصے سے یہ خبریں آرہی تھیں کہ سلمان خان ’بگ باس 18‘ کے ویک اینڈ کا وار کی شوٹنگ نہیں کریں گے۔ سلمان سخت سیکورٹی کے ساتھ یہ شوٹنگ کرنے جا رہے ہیں۔ اداکار کل رات سخت سیکیورٹی کے درمیان سیٹ پر پہنچے تھے جہاں سٹ پر ان کیلئے کمپاؤنڈز بنائے گئے ہیں اور انہیں ان میں ہی رہنا ہوگا۔سلمان خان کے ساتھ ان کی ذاتی سیکیورٹی اور Y پلس سیکیورٹی والے بھی ہوں گے۔ ایسی حالت میں اس کے ارد گرد 60 سے زیادہ لوگ ہوں گے۔ یہاں تک کہ کسی غیرمتعلقہ شخص کو بھی سلمان کے کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کیاجازت نہیں ہوگی۔