بلقیس بانو کیس: منفی تبصروں کو واپس لینے گجرات کی نظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں مسترد

   

نئی دہلی :سپریم کورٹ نے جمعرات 26 ستمبر، 2024 کو گجرات حکومت کی طرف سے 8 جنوری کے فیصلے میں سپریم کورٹ کی طرف سے اس کیخلاف کئے گئے منفی ریمارکس پر نظرثانی کیلئے دائر درخواست میں کوئی میرٹ نہیں پایا۔ عدالت عظمیٰ نے ریاست میں 2002 کے فسادات کے دوران بلقیس بانو کے اجتماعی عصمت ریزی اور اس کے خاندان کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے 11 افراد کی قبل از وقت رہائی کو منسوخ کر دیا اور اس سلسلہ میں سخت ریمارکس کرتے ہوئے رہائی کے احکامات کو کالعدم کردیا تھا۔