بلندشہ : کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے عزم اور چیف منسٹر آدتیہ ناتھ کے اعلان کو حتمی شکل دینے کے مقصد سے بلند شہر ضلع میں 2000کسان قدرتی کھیتی کریں گے۔ اس کیلئے محکمہ زراعت نے پوری تیاریاں کرلی ہیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چندر پرکاش سنگھ نے کہاکہ قدرتی کھیتی میں کیمیائی کھاد اور جراثیم کش ادویہ کا فصل کی پیداوار میں استعمال نہیں کیا جاتا ہے ۔ کھیتی کا ہر کام قدرتی ڈھنگ سے کیا جائیگا۔ اس کیلئے حکومت اسکیم کیلئے منتخب کسانوں کو 15ہزار روپئے ایکڑ کی شرح سے گرانٹ دے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جہاں کسانوں کی آمدنی دو گنی کرنے کے عزم کو پورا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔