بلڈر حاجی کانپور تشدد کیلئے فنڈنگ کے الزام میں گرفتار

   

کانپور : اترپردیش کے شہر کانپور میں پیش آئے تشد د معاملہ میں پولیس نے بلڈر حاجی وصی کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ کانپور میں 3 جون کو نئی سڑک پر دکانات بند کرنے پر تشدد پھوٹ پڑا تھا جس کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے اب اس معاملہ میں بلڈر حاجی وصی کو مبینہ طور پر 3 جون کو کانپور تشدد کے لیے فنڈ فراہم کا الزام لگا یا۔ کانپور پولیس نیگذشتہ رات لکھنؤ سے گرفتار کیا ہے بتایا جاتا ہے جہ حاجی وصی کانپور تشدد معاملہ کے بعد سے مفروربتایا گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق حاجی وصی کو کانپور پولیس نے لکھنؤ سے گرفتار کیا ہے۔ دراصل ملزم بلڈر حاجی وصی پر کانپور تشدد معاملے میں فنڈ فراہم کرنے کے معاملہ میں اہم ملزم ہونے کا الزام ہے۔واضح کہ ایس آئی ٹی ٹیم نے پیر کے روز بلڈر حاجی وصی کے بیٹے عبدالرحمان کو بھی گرفتار کیا تھا، جو اہم سازش کاروں میں سے ایک بتایا گیا تھا۔ تشدد کے معاملے میں رحمان کے خلاف رپورٹ بھی درج کرائی گئی۔کانپور تشدد میں بھیڑ فنڈنگ کرنے والے بلڈر حاجی وصی کی گرفتاری کے لیے رحمان کو مسلسل کریک ڈاؤن کیا جا رہا تھا۔ رحمان نے ایس آئی ٹی کی پوچھ گچھ کررہی ہے، جن کی بنیاد پر مزید کارروائی کی تیاری کی جاسکے۔