سری نگر: سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کمشنر اور سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے سی ای او اویس احمد کا کہنا ہے کہ سری نگر میں واقع پرتاب پارک میں تعمیر ہو رہے بلیدان ستمب (شہدا کی یاد گار) کا پچاس فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے اور باقی کام کو بھی ٹائم لائن سے پہلے ہی مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سمارٹ سٹی کا یہ پروجیکٹ بھی انتہائی اہم پروجیکٹ ہے ۔موصوف سی ای او نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘بلیدان ستمب پروجیکٹ 5.2 کروڑ روپیوں کی لاگت سے تیار ہو رہا ہے ‘ان کا کہنا تھا: ‘اس کا 50 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور باقی کام بھی ٹائم لائن سے پہلے ہی مکمل کیا جائے گا’۔ اویس احمد نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے لئے ماہ مئی ٹائم لان ہے لیکن کام کو پہلے ہی مکمل کیا جائئے گا۔انہوں نے کہا کہ سمارٹ سٹی کے باقی پروجیکٹوں کی طرح یہ بھی ایک اہم پروجیکٹ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پروجیکٹ بھی یہاں لوگوں کی دلچسپی کا باعث بن جائے گا۔