بنڈی سنجے کی سیکوریٹی میں اضافہ

   

حیدرآباد۔/21 جون، ( سیاست نیوز) بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کی سیکوریٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انٹلیجنس کی جانب سے حکومت کو رپورٹ پیش کی گئی کہ بی جے پی صدر نے کریم نگر میں حال ہی میں عبادت گاہوں سے متعلق جو بیان دیا تھا اس کے نتیجہ میں انہیں احتجاج کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ پولیس نے بنڈی سنجے کو 1+5 سیکوریٹی فراہم کی ہے ۔ اس کے علاوہ اسکارٹ گاڑی منظور کی گئی۔ حیدرآباد کے حدود میں اضافی سیکوریٹی پر عمل کیا جائے گا۔ مرکز کی جانب سے آرمی ریکروٹمنٹ کیلئے اگنی پتھ اسکیم کے اعلان کے بعد ملک بھر میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کو دیکھتے ہوئے بنڈی سنجے کی سیکوریٹی میں اضافہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے ریاستی دفتر کے باہر بھی اضافی فورس تعینات کی گئی۔ر