بنڈی سنجے کی پرجا سنگرام یاترا کا تیسرا مرحلہ 2 اگسٹ سے شروع

   

حیدرآباد 24 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کی پرجا سنگرام یاترا کا تیسرا مرحلہ 2 اگسٹ سے یادادری مندر سے شروع ہوگا اور اس کا اختتام ہنمکنڈہ ضلع کے بھدراکالی مندر پر ہوگا۔ یاترا 24 دن جاری رہے گی۔ اس دوران بنڈی سنجے پانچ اضلاع کے 12 اسمبلی حلقوں کے عوام سے رابطہ قائم کریں گے۔