ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ملک کے آئین کا جائزہ لینے اور ضروری اصلاحات کی سفارش کیلئے نو رکنی کمیشن کے قیام کا اعلان کیا ۔ ذرائع کے مطابق، ممتاز بنگلہ دیشی نڑاد امریکی پروفیسر علی ریاض کی قیادت میں آئینی اصلاحاتی کمیشن 90 دنوں میںحکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ کل اعلان کیا گیا کہ کمیشن موجودہ آئین کا جائزہ لینے تشکیل دیا گیا ہے تاکہ عوام کو بااختیار بنا کر نمائندہ اور موثر جمہوریت قائم کی جا سکے۔ڈھاکہ ٹریبیون نے رپورٹ کیا کہ یہ ہر ایک کی رائے پر غور کرکے آئینی اصلاحات پر رپورٹ تیار کریگا ۔چیف ایڈوائزر محمد یونس نے عدلیہ، انتخابی نظام، انتظامیہ، پولیس، انسداد بدعنوانی کمیشن اور آئین میں اصلاحات کیلئے چھ کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔