ڈھاکہ : توانائی کے عالمی بحران کے پس منظر میں بنگلہ دیش کی حکومت نے بجلی کی بچت کیلیے اقدامات کرلیے ہیں۔رپورٹس کے مطابق بنگلادیش حکومت نے ڈیزل سے چلنے والے تمام پاور پلانٹس بند کردیے۔ اس کے علاوہ ہفتے میں ایک دن پیٹرول پمپ بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق حکومت کام کے اوقات کم کرنے، ورک فرام ہوم کی اجازت دینے اور لوڈشیڈنگ کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔