بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ امریکی ڈالرز سے متجاوز

   

واشنگٹن : بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کرپٹو کرنسی کے حق میں حمایت کیااعلان کے بعد دیکھا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی کامیابی کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 45 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے امریکہ کو دنیا کا کرپٹو دارالحکومت بنانے کا وعدہ کیا ہے اور اب ان کی کامیابی کے بعد یہ امید کی جا رہی ہے کہ ان کی حکومت کرپٹو کرنسی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔
چین میں تعمیراتی فرش گرگیا
13مزدور لاپتہ
بیجنگ : چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں گزشتہ رات ریلوے لائن کی تعمیر کا فرش گرنے سے 13 مزدور لاپتہ ہو گئے۔سنجن شہر میں باؤآن قصبیکے ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ حادثہ سنجن جیانگم ریلوے کی تعمیراتی سائٹ نمبر 5 پر پیش آیا۔جبکہ علاقے میں کام کرنے والے 13 مزدور منہدم حصے میں پھنس گئے تھے ، یہ بتایا گیا تھا کہ ان سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔