بکنور میں ایمبولنس اور خانگی بس میں تصادم ، دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : کاماریڈی ضلع کے بکنور منڈل کے رامیشور پلی میں قومی شاہراہ پر ایمبولنس اور خانگی ٹراویلس بس کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق صالحہ بانو 63 سالہ جن کا علاج حیدرآباد کے دواخانہ میں کیا جارہا تھا جس کے بعد انہیں ایمبولنس کے ذریعے عادل آباد منتقل کیا جارہا تھا کہ کاماریڈی کے قریب ایک خانگی بس نے ایمبولنس کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں صالحہ بانو اور ایمبولنس ڈرائیور کی واقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ صالحہ بانو کے شوہر کو شدید چوٹیں آئیں جنہیں کاماریڈی کے سرکاری دواخانہ میں منتقل کیا گیا ۔۔ ش m/b/ a/