بھینسہ میں قبرستانوں کی صفائی کیلئے رقمی منظوری

   

بھینسہ : بھینسہ بلدیہ نائب صدر نشین محمد جابر احمد نے بتایا کہ گذشتہ کی طرح اس سال بھی شبِ برات کے پیش نظر مسلم قبرستانوں کی صاف صفائی ، مورم اندازی اور روشنی کیلئے برقی کھمبوں اور لائیٹنگ کی تنصیب کیلئے تین لاکھ پچاس ہزار روپئے پر مبنی بجٹ کی منظوری عمل میں لائی گئی ہے۔ واضح ہیکہ بھینسہ شہر کے چودہ مسلم قبرستانوں جن میں درگاہ شریف ، ذوالفقار ، سلیمان ٹیکری ، مولوی صاحب کا دائرہ ، عبداللہ خان ، خطیب صاحب ، افضل شاہ بیابانی ، تکیہ قبرستان ، مسجد مقبرہ قبرستان ، مدینہ مسجد قبرستان اور دیگر کیلئے بجٹ منظور کیا گیا جہاں پر جنگی پیمانے پر صاف صفائی ، مورم اندازی اور برقی کھمبوں اور لائیٹنگ کی تنصیب کا کام جاری ہے۔