پٹنہ : چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہا کہ ان کی حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے۔ کمار نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت کسانوں کے فائدے کیلئے زراعت شعبہ کیلئے مختلف اسکیموں پر عمل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2005 میں اقتدار میں آنے کے بعد ان کی حکومت نے کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے بہت اقدامات کیے تھے۔ نومبر 2005 میں اقتدار کے بعد، ہم نے زراعت کے شعبہ کی ترقی اور کسانوں کے فائدے کیلئے کئی اقدامات اور اسکیمیں شروع کیں ، کمار نے یہاں گاندھی میدان میں چار روزہ زرعی نمائش بہار ایگرو 2024 کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں کو بتایا۔ ہماری حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے۔ حکومت کسانوں کے فائدے کیلئے زرعی شعبہ کو بہتر بنانے کئی اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔