پٹنہ: معیاری تعلیم، صنفی مساوات، اچھی صحت اور فلاح و بہبود، پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے امن اور انصاف کے اہداف کو فروغ دینے کے لیے ایک بہار کے گورنرراجیندرارلیکر کو ایک میمورینڈم پیش کیا گیا ۔یہ میمورینڈم سماج کی فلاح وبہبود کے لیے سرگرم جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر رقیب عالم نے پیش کیا۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ریاست بھر میں آنگن واڑیوں کی ترقی وقت کی فوری ضرورت ہے کیونکہ بچوں کے مجموعی دماغی نشوونما کا 85 فیصد سے زیادہ حصہ 6 سال کی عمر سے پہلے ہوتا ہے ۔ ریاست بھر میں قدر پر مبنی اور ہنر پر مبنی تعلیم کا وسیع پھیلاؤ بہت ضروری ہے ۔ طلباء اور عوام کو بچپن سے ہی اخلاقی اقدار، آئینی اقدار، ثقافتی اقدار اور روحانی اقدار سکھائی جائیں۔ بنیادی حقوق اور فرائض، انسانی حقوق، ڈی ایڈکشن، صنفی مساوات، اچھی صحت اور فلاح و بہبود کے بارے میں آگاہی پروگرام طلباء اور والدین میں بڑے پیمانے پر ہونے چاہئیں۔ شہریوں کو حق رائے دہی کے حوالے سے آگاہی پروگراموں کی ضرورت ہے ۔