جولائی سے تعلیم اور دیگر اخراجات کیلئے بھیجی گئی رقم پر ٹیکس کلکشن ایٹ سورس وصول کیا جائیگا
نئی دہلی : مرکزی حکومت نے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اور ان کے والدین کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ مرکزی بجٹ 2023 میں لئے گئے فیصلے کے مطابق، اس سال جولائی سے، مرکزی حکومت بیرون ملک تعلیم اور دیگر اخراجات کیلئے بھیجی گئی رقم پر ٹیکس کلیکشن ایٹ سورس (TCS) ٹیکس وصول کرے گا۔لبرالیزڈ ریمیٹنس اسکیم ( ایل آر ایس) کے تحت طلبہ کو بھیجی جائے والی رقم پر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ یہ ٹیکس تعلیم اور طبی شعبوں کو مستثنیٰ ہے۔ لیکن بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والوں کے روزمرہ کے اخراجات کیلئے والدین کی طرف سے بھیجی گئی رقم ان کے کالج کی فیس سے متعلق اخراجات میں نہیں آتی۔اس لئے اس رقم پر 20 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔فی الحال اگر ایل آر ایس کے تحت تعلیمی قرض لیکر بیرون ملک تعلیم کیلئے بھیجی گئی رقم 7 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، تو اس پر 0.5 ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ تاہم بیرون ملک تعلیمی قرض دیگر طریقوں سے حاصل کی گئی تو 7 لاکھ روپے سے زائد کی رقم اگر آپ زیادہ بھیجتے ہیں تو اس پر 5 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔بیرون ملک کالج کیمپس میں ہاسٹلز میں زیر تعلیم بچوں کی ہاسٹل فیس اور ٹیوشن فیس ادا کرنے کیلئے والدین کو رقم کا ثبوت دینا ہوگا۔ بصورت دیگر، اگر روزانہ کے اخراجات کیلئے بھیجی گئی رقم پر 20 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ LRS سسٹم کے تحت A-Form بینک میں پْر کرنا ہوگا جس میں یہ بتایا جائے کہ بچوں کو بیرون ملک رقم کیوں بھیجی جا رہی ہے۔ ایک ڈیکلریشن فارم پر دستخط کرنے ہوں گے جس میں بتایا جائے کہ کن ضروریات کیلئے رقم بھیجی جا رہی ہے۔ وہاں، اگر یہ پایا جاتا ہے کہ آپ اپنے بچے کی تعلیم کے علاوہ کسی اور مقصد کیلئے رقم بھیج رہے ہیں تو 20 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔