ترکی میں بغدادی کی بہن گرفتار ’ترکی حکام کا دعوی

,

   

انقرہ: ترکی کے افسران نے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے سرغنہ ابو بکر بغدادی کی بڑی بہن اور اس کے خاندان کے ارکان کو شمالی شام میں گرفتار کر لیا ہے۔ترکی کے سینئر حکام کے حوالہ سے یہ اطلاع ملی ہے۔‘ نیو یارک ٹائمز’کے مطابق ابو بکر بغدادی کی بڑی بہن رسمیہ (65) کو پیر کی شام شمالی شام میں صوبہ حلب کے شہر سے گرفتار کیا ہے، جہاں وہ شوہر اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ رہتی تھیں۔ذرائع کے مطابق بغدادی کی بہن کو دہشت گرد تنظیم سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔ اس کی گرفتاری سے اہم انٹیلی جنس ملنے کا امکان ہے۔قابل غور ہے کہ گذشتہ ہفتہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بغدادی کو امریکی جوانوں کی طرف سے ایک خصوصی مہم کے دوران شام میں مارے جانے کااعلان کیا تھا۔

امریکی رہنما کے مطابق آئی ایس کی قیادت پر پنٹاگان کافی عرصہ سے گہری نظریں رکھے ہوئے تھا اور اسے مارے جانے کی مصدقہ خبریں ہیں۔ بعد میں روسی وزیر دفاع کے ترجمان ایگور کونشینکوو نے کہا کہ روس کے پاس اس کی مصدقہ اطلاعات نہیں ہے کہ امریکی فوج نے بغدادی کے خلاف آپریشن‘ڈسٹرائے ’چلایا تھا۔